اسلام آباد ۔ 09 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمداسحاق ڈار نے اپنے خلاف کئی دن پہلے میڈیا پر شائع ہونے والے بے بنیادالزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ اتوار کو ترجمان کے مطابق سینیٹراسحاق ڈار نے اپنی پیشی کے دوران جے آئی ٹی کو بالکل بھی یہ یقین دہانی نہیں کرائی کہ وہ وزیراعظم کے خاندان کے خلاف دستاویزی ثبوت لائیںگے۔ترجمان نے کہاکہ وزیرخزانہ نہ تو …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے خلاف کئی دن پہلے میڈیا پر شائع ہونے والے بے بنیادالزامات کو مسترد کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمداسحاق ڈار نے اپنے خلاف کئی دن پہلے میڈیا پر شائع ہونے والے بے بنیادالزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ اتوار کو ترجمان کے مطابق سینیٹراسحاق ڈار نے اپنی پیشی کے دوران جے آئی ٹی کو بالکل بھی یہ یقین دہانی نہیں کرائی کہ وہ وزیراعظم کے خاندان کے خلاف دستاویزی ثبوت لائیںگے۔ترجمان نے کہاکہ وزیرخزانہ نہ تو اپنے یا اپنے اہلخانہ کیلئے امریکی شہریت طلب کررہے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کسی رکن اسمبلی سے خفیہ شادی کررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی پروپیگنڈا ہے کہ اسحق ڈار نے 2008ء سے اپنی مرسیڈیز بینز گاڑی کا ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔انہوں نے تصدیق کی کہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 2008ء سے ہرسال موٹر وہیکل ٹیکس ادا کیا ہے اور اگلے سال 30 جون تک ادائیگی کرچکے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ اس بے بنیاد پروپیگنڈے میں ملوث عناصر اور فریقین کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی گئی ہے۔








