حج کمپنیاں فی عازم گارنٹی 400 ریال ادا کریں گی

ریاض ۔ 10 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب میں حج اور عمرے کی وزارت نے اندرون ملک تمام حج آپریٹرز کو پابند کیا ہے کہ وہ رواں سال فی حاجی 400 ریال گارنٹی مَنی پیش کریں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اس رقم کی ادائیگی کو رواں سال یکم ذوالقعدہ کو حج سیزن میں حجاج کی الیکٹرونک رجسٹریشن کے آغاز سے قبل یقینی بنانا ہوگا۔اندرون ملک حجاج کے نظام کے …

ریاض ۔ 10 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب میں حج اور عمرے کی وزارت نے اندرون ملک تمام حج آپریٹرز کو پابند کیا ہے کہ وہ رواں سال فی حاجی 400 ریال گارنٹی مَنی پیش کریں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اس رقم کی ادائیگی کو رواں سال یکم ذوالقعدہ کو حج سیزن میں حجاج کی الیکٹرونک رجسٹریشن کے آغاز سے قبل یقینی بنانا ہوگا۔اندرون ملک حجاج کے نظام کے قواعد و ضوابط کے مطابق 400 ریال کی رقم رواں برس بینک گارنٹی کا 30فیصد ہے جب کہ بقیہ ادائیگی رقم حجاج کے لیے آپریٹروں کو مختص کیے جانے کے بعد وصول کی جائے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply