وزیراعظم محمد نواز شریف کی چمن میں پولیس قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی پرزور مذمت متعلقہ حکام کو حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکنہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کو چمن میں پولیس قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی پرزور مذمت کی ہے جس میں ڈی پی او …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی چمن میں پولیس قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی پرزور مذمت

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف کی چمن میں پولیس قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی پرزور مذمت
متعلقہ حکام کو حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکنہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کو چمن میں پولیس قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی پرزور مذمت کی ہے جس میں ڈی پی او چمن شہید ہوگئے۔ وزیراعظم نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکنہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔








