اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ کی درخواست پر والیم 10 شائع نہیں کیا گیا اس میں ایسا کیا رازچھپا ہے کہ اسے شائع نہیں کیا گیا ہم چاہتے ہیں کہ اس کی ریکارڈنگ دکھائی جائے۔سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں …
ہم چاہتے ہیں کہ والیم 10 کو شائع کیا جائے اور ریکارڈنگ دکھائی جائے،دانیال عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ کی درخواست پر والیم 10 شائع نہیں کیا گیا اس میں ایسا کیا رازچھپا ہے کہ اسے شائع نہیں کیا گیا ہم چاہتے ہیں کہ اس کی ریکارڈنگ دکھائی جائے۔سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں قطری شہزادے سے متعلق حصہ شامل نہیں ہے اور اصل کیس پر بات نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شفاف نظام کا درس دینے والے خود منہ چھپا کر نکل گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پانامہ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ نے میرے خط پر وزیر اعظم کا نام فہرست سے نکالا اور جے آئی ٹی کی رپورٹ میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام نہیں آسکا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس 450 افراد پر مشتمل تھاجس میں سے صرف ایک شخص پر کیس کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سے تحقیقات سے متعلق کچھ نہیں پوچھا گیا۔








