وفاقی وزیر جام کمال خان برطانیہ میں اپنے ہم منصب کے ساتھ تجارتی تعلقات کے طریقہ کار پر دستخط کریں گے

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان برطانیہ میں اپنے ہم منصب کے ساتھ تجارتی تعلقات کے طریقہ کار پر دستخط کریں گے۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق بریگزٹ کے بعد یہ معاہدہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین پہلا منظم طریقہ کار ہوگا۔ یہ معاہدہ تجارتی ریگولیٹری فریم ورک کو ہموار کرنے، دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کو بااختیار بنانے اور تجارت کے فروغ کے …

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان برطانیہ میں اپنے ہم منصب کے ساتھ تجارتی تعلقات کے طریقہ کار پر دستخط کریں گے۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق بریگزٹ کے بعد یہ معاہدہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین پہلا منظم طریقہ کار ہوگا۔

یہ معاہدہ تجارتی ریگولیٹری فریم ورک کو ہموار کرنے، دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کو بااختیار بنانے اور تجارت کے فروغ کے لئے حکومتی سطح کے تبادلے کے لئے ایک قابل عمل طریقہ کار فراہم کرے گا۔ معاہدے پر جام کمال خان اور برطانیہ کے وزیر مملکت برائے تجارتی پالیسی ڈگلس الیگزینڈر دستخط کریں گے۔

 

مزید خبریں