روس کے ساتھ تعمیری تعلقات استوار کرنے کا وقت آ گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن۔ 10 جولائی (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تعمیری تعلقات استوار کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے سرکاری ٹوئٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقدہ جی۔20 سربراہی اجلاس اور روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ملاقات کا جائزہ لیا۔ٹرمپ نے جی۔20 سربراہی اجلاس کو امریکا کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی قرار …

واشنگٹن۔ 10 جولائی (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تعمیری تعلقات استوار کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے سرکاری ٹوئٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقدہ جی۔20 سربراہی اجلاس اور روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ملاقات کا جائزہ لیا۔ٹرمپ نے جی۔20 سربراہی اجلاس کو امریکا کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "اس سے قبل امریکا نے نہایت برے تجارتی سمجھوتے کئے ہیں جن کی تصحیح کی ضرورت ہے اور ہم یہ تصحیح کریں گے۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے یپوٹن کے ساتھ امریکہ میں 8 نومبر کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے دعووں پر بھی بات کی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply