انقرہ۔ 10 جولائی (اے پی پی)ترک صدر رجب طیب ایردوان 15 جولائی کے بعد خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہونگے۔ جی20- اجلاس سے وطن واپسی پر طیارے میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر نے بتایا کہ امریکی و روسی صدور سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ان ملاقاتوں میں یہ واضح ہوا کہ وہ بھی قطر تنازعے کامذاکراتی حل چاہتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ 15 جولائی کے …
قطر تنازعے کے حل میں مدد کےلئے جلد ہی خلیجی ممالک جاوں گا، صدر ایردوان

مزید خبریں
انقرہ۔ 10 جولائی (اے پی پی)ترک صدر رجب طیب ایردوان 15 جولائی کے بعد خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہونگے۔ جی20- اجلاس سے وطن واپسی پر طیارے میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر نے بتایا کہ امریکی و روسی صدور سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ان ملاقاتوں میں یہ واضح ہوا کہ وہ بھی قطر تنازعے کامذاکراتی حل چاہتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ 15 جولائی کے بعد میں خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گا جس سے امکان ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔ کویت کی اس معاملے میں ثالثی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔








