وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی لندن میں برطانیہ کے وزیر ہاؤسنگ ، کمیونیکیشن اور لوکل گورنمنٹ سے ملاقات

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پیر کو لندن میں برطانیہ کے وزیر ہاؤسنگ ، کمیونیکیشن اور لوکل گورنمنٹ لارڈ واجد خان سے ملاقات کی ۔ وزارت تجارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں اقتصادی اور سماجی روابط کو مضبوط بنانے کے لئے ایک پل کے طور پر برطانیہ میں تقریباً 1.7 ملین افراد پر مشتمل مضبوط پاکستانی نژاد تارکین وطن سے فائدہ …

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پیر کو لندن میں برطانیہ کے وزیر ہاؤسنگ ، کمیونیکیشن اور لوکل گورنمنٹ لارڈ واجد خان سے ملاقات کی ۔ وزارت تجارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں اقتصادی اور سماجی روابط کو مضبوط بنانے کے لئے ایک پل کے طور پر برطانیہ میں تقریباً 1.7 ملین افراد پر مشتمل مضبوط پاکستانی نژاد تارکین وطن سے فائدہ اٹھانے پر بات چیت کی گئی

وزیر تجارت نے لارڈ واجد کو پاکستان۔برطانیہ بزنس ایڈوائزری کونسل کے قیام سے آگاہ کیا۔ بات چیت میں شہری ترقی ، سستی رہائش اور سمارٹ شہروں میں تکنیکی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستانی شہری اداروں کو برطانیہ کی کونسلوں سے جوڑنے سے علم کے اشتراک اور پائلٹ پروگراموں کی راہ ہموار ہو سکتی ہے جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا ۔

وزیر تجارت نے جامع ترقی اور علاقائی رابطے کے لئے میونسپل سطح کی شراکت داری پر بات چیت کی ۔انہوں نے اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے ابھرتے ہوئے مواقع کو دیکھنے کے لئے لارڈ واجد کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی ۔

 

مزید خبریں