سینیٹر راجہ ظفر الحق اور دیگر مقررین کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ آزادی ہر شخص کا بنیادی حق ہے اور بھارت کسی صورت میں بھی کشمیریوں سے ان کا یہ حق نہیں چھین سکتا۔ پیر کو یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے تعاون سے ”بھارتی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی نئی لہر: ایک جائزہ“ …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ آزادی ہر شخص کا بنیادی حق ہے اور بھارت کسی صورت میں بھی کشمیریوں سے ان کا یہ حق نہیں چھین سکتا۔ پیر کو یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے تعاون سے ”بھارتی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی نئی لہر: ایک جائزہ“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں کیا گیا جو کہ برہان وانی کی بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں شہادت کی پہلی برسی کی مناسبت سے تھا۔ مقررین میں مہمانِ خصوصی راجہ ظفر الحق لیڈر آف دی ہاوس سینیٹ آف پاکستان، ایمبیسیڈر خالد محمودچیئرمین آئی ایس ایس آئی، احمد قریشی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر)، احمر بلال صوفی ماہر قانون، لیفٹیننٹ جنرل(ر) سینیٹرعبدالقیوم، علی محمد خان رکن قومی اسمبلی، الطاف حسین وانی سینئر لیڈر ، شائستہ صفی لابسٹ یوتھ فورم فار کشمیر ، اور دیگر شامل تھے۔ قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی سیاسی سطح پر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہی ممکن ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply