سری لنکا کی وزارت تجارت کے وفد کی وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے ملاقات پاکستان سے 3 لاکھ میٹرک ٹن چاول خریداری کے حوالہ سے تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) سری لنکا کی وزارت تجارت کے سیکرٹری چن تیکا ایس لوکو ہیتی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سری لنکا کے …
سری لنکا کی وزارت تجارت کے وفد کی وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے ملاقات
مزید خبریں
سری لنکا کی وزارت تجارت کے وفد کی وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے ملاقات
پاکستان سے 3 لاکھ میٹرک ٹن چاول خریداری کے حوالہ سے تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) سری لنکا کی وزارت تجارت کے سیکرٹری چن تیکا ایس لوکو ہیتی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سری لنکا کے وفد نے پاکستان سے 3 لاکھ میٹرک ٹن چاول خریداری کے حوالہ سے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا کیونکہ سری لنکا کو خشک سالی کی وجہ سے ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے غلہ کی کمی کا سامنا ہے۔ سری لنکن وفد نے بتایا کہ دونوں اطراف کی حکومتی سطح پر خریداری پر غوروخوض کیا جائے گا۔ ملاقات میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے چیئرمین مشتاق احمد شیخ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری تجارت نے بتایا کہ یہ سیزن کا اختتام ہے، پاکستان ابتدائی طور پر سری لنکا کو 25 ہزار میٹرک ٹن چاول فوری طور پر فراہم کرے گا جبکہ باقی ماندہ چاولوں کی فراہمی کیلئے ٹی سی پی اور کوآپریٹو ہول سیل اسیٹیبلشمنٹ (سی ڈبلیو ای) فراہمی کا شیڈول اور قیمت کا تعین ستمبر، اکتوبر میں فصل آنے کے بعد کریں گے۔ دونوں اطراف سے سری لنکا کے سی ڈبلیو ای اور ٹی سی پی کے مابین مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔








