پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ‎ٹریڈ ڈائیلاگ میکانزم کے معاہدے پر باضابطہ دستخط

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور برطانوی وزیر مملکت برائے تجارتی پالیسی ڈگلس الیگزینڈر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان‎ٹریڈ ڈائیلاگ میکانزم کے معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ پیر کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ پہلا اعلیٰ سطحی تجارتی معاہدہ ہے جسے پاکستان نے کابینہ کی منظوری کے بعد طے کیا،معاہدہ دو طرفہ اقتصادی تعاون کو ادارہ جاتی …

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور برطانوی وزیر مملکت برائے تجارتی پالیسی ڈگلس الیگزینڈر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان‎ٹریڈ ڈائیلاگ میکانزم کے معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ پیر کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ پہلا اعلیٰ سطحی تجارتی معاہدہ ہے جسے پاکستان نے کابینہ کی منظوری کے بعد طے کیا،معاہدہ دو طرفہ اقتصادی تعاون کو ادارہ جاتی بنیادوں پر استوار کرنے کی جانب بڑا قدم ہے ۔

دونوں ممالک نے تجارتی مواقع تلاش کرنے، رکاوٹیں دور کرنے اور باہمی سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔معاہدے کے تحت مشترکہ ورکنگ گروپس اور باقاعدہ جائزہ اجلاسوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا،ڈیجیٹل تجارت، قابل تجدید توانائی، زراعت اور دوا سازی جیسے شعبوں میں تعاون بھی کیا جائے گا۔معاہدے سے دونوں ممالک کے لیے نئی منڈیاں، روزگار کے مواقع اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔

تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے آئی ٹی، زرعی ٹیکنالوجی اور فارماسیوٹیکل شعبے کو اجاگر کیا۔ اس کے علاوہ برطانیہ نے ترقی پذیر ممالک کے لیے تجارتی سکیم (ڈی سی ٹی ایس) کے تحت پاکستان کو سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ یہ تاریخی معاہدہ دوطرفہ تعلقات کو نئے اقتصادی دور میں داخل کرنے کی بنیاد بنے گا۔

مزید خبریں