وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس اربوں روپے کی لاگت کے مختلف وفاقی اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، اسلام آباد ۔ 10جولائی (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے اربوں روپے کی لاگت کے مختلف وفاقی اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ ایکنک کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ …

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس
اربوں روپے کی لاگت کے مختلف وفاقی اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری،

اسلام آباد ۔ 10جولائی (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے اربوں روپے کی لاگت کے مختلف وفاقی اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ ایکنک کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کوٹوہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق تجویز کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی 13 ارب 99 کروڑ 88 لاکھ روپے کی نظرثانی شدہ لاگت کے ساتھ منظوری دی۔ منصوبے کے تحت 40.8 میگاواٹ کے کوٹو ہائیڈرو پاور سٹیشن کی تعمیر کی جائے گی۔ ایکنک نے پشاور سسٹین ایبل بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور پراجیکٹ کی 49 ارب 34 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت کی منظوری دی۔ منصوبے میں 25.8 کلو میٹر طویل 2 رویہ سگنل فری بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور اور 32 سٹیشنز کی تعمیر شامل ہے۔ ایکنک نے سندھ کیلئے 19 ارب 28 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پروینشل سپورٹ) بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے کا مقصد سرکاری اور نجی شراکت داری سے منصوبوں کی تیاری کیلئے حکومت سندھ کی استعداد کار بڑھانا ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply