تہران۔15جولائی (اے پی پی):ایران کی ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے افریقہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ محمدرضا صفاری نے کہا ہے کہ رواں سال ایران اور افریقی ممالک کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جہاں برآمدات اور درآمدات دونوں میں زبردست ترقی دیکھی گئی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق منگل کو اپنے بیان میں محمدرضا صفاری نے کہا کہ ایرانی کیلنڈر کی پہلی سہ ماہی میں افریقہ کو برآمدات میں …
ایران کی رواں سال افریقہ کو برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

مزید خبریں
تہران۔15جولائی (اے پی پی):ایران کی ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے افریقہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ محمدرضا صفاری نے کہا ہے کہ رواں سال ایران اور افریقی ممالک کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جہاں برآمدات اور درآمدات دونوں میں زبردست ترقی دیکھی گئی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق منگل کو اپنے بیان میں محمدرضا صفاری نے کہا کہ ایرانی کیلنڈر کی پہلی سہ ماہی میں افریقہ کو برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 85 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2025 میں اب تک ایران کا تجارتی توازن 113 فیصد رہا اور افریقی براعظم میں ایران کی برآمدات 27 سے بڑھ کر 32 ممالک تک پھیل گئی ہیں۔انہوں نے ایران کی برآمدات میں اس ترقی کو ایران-افریقہ اکنامک کوآپریشن سمٹ کا نتیجہ قرار دیا۔
محمدرضا صفاری نے باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے کے لیے تجاویز بھی پیش کیں جن میں حالیہ عالمی حالات جیسے توانائی اور ٹرانسپورٹیشن لاگت میں اضافہ اور افریقی برآمدات پر نئی امریکی ٹیرف پابندیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات کے پیشِ نظر ایران کو زیادہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد اور افریقی ممالک میں آفشور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کی طرف بڑھنا چاہیے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی حکمت عملی چین نے کئی سال سے افریقہ میں کامیابی سے اپنائی ہے۔رپورٹ کے مطابق فی الوقت ایران اور افریقی ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم تقریباً 1.3 ارب ڈالر ہے جسے فریقین 2025 تک 3 سے 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔






