اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ایکسائز آفس اسلام آباد کی ویب سائٹ کا باقاعدگی سے اپ ڈیٹ نہ کیے جانے اور صارفین کو مکمل معلومات کی فراہمی میں غفلت کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے چیف کمشنر اور ڈائریکٹر ایکسائز کی سرزنش اور جواب طلبی کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ویب سائٹ کو …
وزیر داخلہ نے ایکسائز آفس اسلام آباد کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ نہ کرنے اور صارفین کو مکمل معلومات کی فراہمی میں غفلت کا نوٹس لے لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ایکسائز آفس اسلام آباد کی ویب سائٹ کا باقاعدگی سے اپ ڈیٹ نہ کیے جانے اور صارفین کو مکمل معلومات کی فراہمی میں غفلت کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے چیف کمشنر اور ڈائریکٹر ایکسائز کی سرزنش اور جواب طلبی کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ نہیں رکھا جا سکتا اور صارفین کو مکمل اور اپ ڈیٹڈ معلومات فراہم نہیں کی جا سکتیں تو ویب سائٹ بنانے اور اسے رکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ایکسائز آفس اسلام آباد کی ویب سائٹ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ نہ کئے جانے پر متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی۔








