صدر مملکت ممنون حسین کی چمن میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، شہید ڈی پی او کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی،غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے چمن میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں ڈی پی او چمن شہید ہو گئے۔ پیر …
صدر مملکت ممنون حسین کی چمن میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
صدر مملکت ممنون حسین کی چمن میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، شہید ڈی پی او کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی،غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے چمن میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں ڈی پی او چمن شہید ہو گئے۔ پیر کو جاری ایک بیان میں صدر مملکت نے شہید ہونے والے پولیس افسر کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انہیں تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔








