یورپی یونین کا عراقی فوج کو خراج تحسین

برسلز۔ 11 جولائی (اے پی پی) یورپی یونین نے کہا ہے کہ موصل کو دہشت گرد تنظیم داعش سے نجات دلانا ، عراق کے دہشت گردی سے پاک کسی مستقبل کی نشاط کے لیے ایک انتہائی اہم کامیابی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے موصل کو داعش سے مکمل طور پر نجات دلائے جانے کے اعلان کے بعد یورپی یونین کی خارجہ تعلقات و …

برسلز۔ 11 جولائی (اے پی پی) یورپی یونین نے کہا ہے کہ موصل کو دہشت گرد تنظیم داعش سے نجات دلانا ، عراق کے دہشت گردی سے پاک کسی مستقبل کی نشاط کے لیے ایک انتہائی اہم کامیابی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے موصل کو داعش سے مکمل طور پر نجات دلائے جانے کے اعلان کے بعد یورپی یونین کی خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کی نمائندہ اعلی فیڈریکا موگیرینی اور یورپی یونین انسانی امداد و بحران انتظامیہ کے ذمہ دار کمشنر کرسٹوس نے ایک تحریری اعلان جاری کیا ہے۔جس میں موصل کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے جدوجہد کرنے والے عراقی عوام، حکومت اور سکیورٹی قوتوں کو مبارکباد پیش کی گئی ہے اور اس جنگ میں ہلاک ہونے والے شہریوں اور فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply