جنیوا۔17جولائی (اے پی پی):کرسٹیانا گیریلی کی شاندار کارکردگی کی بدولت اٹلی کی ویمنز ٹیم یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ کرسٹیانا گیریلی نے 2 گول کر کے اپنی ٹیم کو ٹاپ فور رائونڈ میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔اٹلی کی ٹیم نے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں حریف ناروے کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے …
اٹلی کی ٹیم 28 سالوں میں پہلی بار یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

مزید خبریں
جنیوا۔17جولائی (اے پی پی):کرسٹیانا گیریلی کی شاندار کارکردگی کی بدولت اٹلی کی ویمنز ٹیم یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ کرسٹیانا گیریلی نے 2 گول کر کے اپنی ٹیم کو ٹاپ فور رائونڈ میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔اٹلی کی ٹیم نے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں حریف ناروے کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ اس فتح کے بعد اٹلی کی ویمنز فٹ بال ٹیم 28 سالوں میں پہلی بار ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے انتہائی دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں،جس میں شائقین فٹ بال کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔سٹیڈ ڈی جینیو، جنیوا، سوئٹزرلینڈمیں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی اور ناروے کی ویمنز ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں اٹلی کی ویمن ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سخت مقابلے کے بعد حریف ناروے کی ویمن ٹیم کو 1-2گول سے نہ صرف ہرا دیا بلکہ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ اٹلی کی کرسٹیانا گیریلی دو گول کر کے اپنی اٹلی کو 28 سالوں میں پہلی بار چیمپئن شپ کے ٹاپ فور میں جگہ دلائی ہے ، جہاں اٹلی کی خواتین فٹ بال ٹیم فائنل میں جگہ کے لئے انگلینڈ یا سویڈن میں سے کسی ایک سے مقابلہ کرے گی۔
کرسٹیانا گیریلی نے بالترتیب 50 اور 90 ویں منٹ پر 2 گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ ناروے کی جانب سے واحد گول اڈا ہیگربرگ نے میچ کے 66 ویں منٹ پر سکور کیا تھا۔یہ 1997 ویمنز یورو کے بعد کسی بڑے ایونٹ میں اٹلی کی پہلی سیمی فائنل تک رسائی ہے۔کرسٹیانا گیریلی کو عمدہ کارکردگی پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔








