ناروے کے سائیکلسٹ جوناس ابراہامسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا

پیرس۔17جولائی (اے پی پی):ناروے کے سائیکل سوار جوناس ابراہامسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا۔ فرانس کے شمالی حصے کے ایک شہر للی سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 112 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 23ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے گیارہویں مرحلے میں سائیکل …

پیرس۔17جولائی (اے پی پی):ناروے کے سائیکل سوار جوناس ابراہامسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا۔ فرانس کے شمالی حصے کے ایک شہر للی سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 112 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 23ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے گیارہویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں ٹولوس تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو سیدھے رستے پر 156.8کلو میٹر پر محیط تھا ۔29سالہ ناروے کے سائیکل سوار جوناس ابراہامسن نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 156.8 کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 15منٹ اور 56 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔25 سالہ میزبان سوئس سائیکل سوار مورو شمڈ نے گیارہویں رائونڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 30سالہ بیلجیم کے سائیکل سوار میتھیو وین ڈیر پوئل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دسویں مرحلے میں تیسری پوزیشن ہولڈر 24سالہ آئرش سائیکل سوار بین ہیلی نے یلوجرسی حاصل کر لی تھی جس پر تاحال ان کا قبضہ برقرار ہے۔

ان سے قبل ساتویں سے نویں مرحلے تک یلو جرسی سلووینیاکے سائیکل سواراور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن تڈیج پوگاآر کے پاس تھی ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3338.8کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 232 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 27 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 26 سالہ سلوسینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔

مزید خبریں