قیمت کے لحاظ روسی گیس کو امریکی گیس پر برتری حاصل ہے مگر امریکا عالمی گیس منڈی میں روس کا حصہ کم کرنے کی کوشش کررہا ہے،صدر ولادی میر پیوٹن

ماسکو ۔ 11 جولائی (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے گیس کی عالمی منڈیوں میں روس مخالف امریکی اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمت کے لحاظ روسی گیس کو امریکی گیس پر برتری حاصل ہے۔صدر ولادی میر پیوٹن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا عالمی گیس منڈی میں روس کا حصہ کم کرنے کی ہر ممکن کوشش …

ماسکو ۔ 11 جولائی (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے گیس کی عالمی منڈیوں میں روس مخالف امریکی اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمت کے لحاظ روسی گیس کو امریکی گیس پر برتری حاصل ہے۔صدر ولادی میر پیوٹن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا عالمی گیس منڈی میں روس کا حصہ کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے حالانکہ یورپی منڈیوں میں امریکاکی کمپرس گیس کی قیمت روس سے درآمد کی جانے والی گیس سے کہیں زیادہ ہے۔صدر پیوٹن نے اقتصادی میدان میں کھلی اور منصفانہ رقابت سے متعلق امریکی صدر کے حالیہ بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس بھی اس نظریئے کا حامی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ اس معاملے کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply