ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو سیرونڈولو اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل

سٹاک ہوم۔18جولائی (اے پی پی):ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو سیرونڈولو میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ارجنٹائن کے 26 سالہ فرانسسکو سیرونڈولو نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 24 سالہ ہم وطن حریف کھلاڑی ماریانو نیوون کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے …

سٹاک ہوم۔18جولائی (اے پی پی):ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو سیرونڈولو میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ارجنٹائن کے 26 سالہ فرانسسکو سیرونڈولو نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 24 سالہ ہم وطن حریف کھلاڑی ماریانو نیوون کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

سویڈن میں اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ باسٹاد ٹینس سٹیڈیم میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ارجنٹائن کے 26 سالہ فرانسسکو سیرونڈولو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 سالہ ہم وطن حریف کھلاڑی ماریانو نیوون کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ارجنٹائن کے 26 سالہ فرانسسکو سیرونڈولو کا مقابلہ بوسنیا اور ہرزیگووینا کے ٹینس کھلاڑی دمیر سے ہوگا۔

مزید خبریں