اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا ۔ ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا …
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جمہوریہ آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا ۔ ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا ۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کی توثیق کی اور قریبی و برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت کثیرالجہتی فورمز پر فعال تعاون پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔








