اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے 120 ایکڑ پر محیط ایکوا کلچر پارک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی،منصوبہ عوامی و نجی شراکت داری کے تحت بنایا جائے گا۔یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ اعلان اپنی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں گوادر …
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت اجلاس، 120 ایکڑ پر محیط ایکوا کلچر پارک بنانے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے 120 ایکڑ پر محیط ایکوا کلچر پارک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی،منصوبہ عوامی و نجی شراکت داری کے تحت بنایا جائے گا۔یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ اعلان اپنی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں گوادر پورٹ، کورنگی فش ہاربر، میرین فشریز اور بلوچستان چیمبر کے نمائندے شریک ہوئے۔
محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ ایکوا کلچر پارک سے سمندری خوراک کی برآمدات کو فروغ ملے گا،پاکستانی ساحلی پانی ایکوا کلچر کے لیے نہایت موزوں ہے۔ انہوں نے کورنگی فش ہاربر اتھارٹی کو دس دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایکوا کلچر اور پورٹ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے،بلوچستان میں بھی یہی ایکوا کلچر ماڈل نافذ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کا سب آفس گوادر پورٹ اتھارٹی کے دفتر منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا،دفاتر کی منتقلی سے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور فیصلہ سازی میں تیزی آئے گی۔








