ملائشین فوج کے سربراہ جنرل داتو سری زلکپل بن قاسم کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) ملائیشیا کی فوج کے سربراہ جنرل داتو سری زلکپل بن قاسم نے منگل کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک …
ملائشین فوج کے سربراہ جنرل داتو سری زلکپل بن قاسم کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

مزید خبریں
ملائشین فوج کے سربراہ جنرل داتو سری زلکپل بن قاسم کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) ملائیشیا کی فوج کے سربراہ جنرل داتو سری زلکپل بن قاسم نے منگل کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔اس کے بعد پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔انہیں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر ایک بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں ملائیشیا کی آرمی کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ءخیال کیا۔ملائشین آرمی کے سربراہ نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات و بہادری کو بھی سراہا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین باہمی ٹریننگ اور مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر بھی زور دیا تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکے۔








