اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، ایک کروڑ 87 لاکھ روپے کی 158.050 کلوگرام منشیات برآمد ، 4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں ایک کروڑ 87 لاکھ روپے کی 158.050 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کو ترجمان اے این ایف نے جاری بیان میں بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پشاور پر کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار …

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں ایک کروڑ 87 لاکھ روپے کی 158.050 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ہفتہ کو ترجمان اے این ایف نے جاری بیان میں بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پشاور پر کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 6 کلو افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

دیگر کارروائیوں میں کراچی میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجیے جانے والے پارسل سے 1 کلو آئس برآمد کر لی ،پشاور میں کوریئر آفس سے پارسل میں چھپائی گئی 250 گرام آئس برآمد کر لی اورگولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 3.450 کلو چرس اور 950 گرام آئس برآمد کر لی گئی ۔رنگ روڈ، پشاور کے قریب گاڑی سے 96 کلو چرس اور 50.400 کلو افیون برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں