رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی سے مشیر محنت و افرادی قوت بلوچستان بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات ، سیاسی صورتحال، امن و امان اور دیگر اہم امور بارے تبادلہ خیال کیا

کوئٹہ۔ 19 جولائی (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی جس دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور دیگر اہم امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے میں پیپلز پارٹی کو مزید فعال …

کوئٹہ۔ 19 جولائی (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی جس دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور دیگر اہم امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے میں پیپلز پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی اور ریاستی اداروں کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہ صرف بلوچستان کے مسائل کو بخوبی سمجھتی ہے بلکہ ان کا پائیدار حل نکالنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہءِ ہندوستان کے سہولت کار اور شکست خوردہ دہشتگرد اب بے گناہ شہریوں، مزدوروں اور فنکاروں کو نشانہ بنا کر اپنے ناکام ایجنڈے کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں،ان کے خلاف سخت اور بے رحم کارروائی ضروری ہے۔

مزید خبریں