سپریم کورٹ ، عمران خان اورجہانگیرترین کی نااہلی کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل کی کیس ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورسیکرٹری جنرل جہانگیرترین کی نااہلی کے حوالے سے کیس میں تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وکلاءعدالت کے ساتھ مکمل تعاون کریں، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک کیاجائے ، پارٹی فنڈنگ کے معاملے پرکمیشن مقرر کرنا یا نہ …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورسیکرٹری جنرل جہانگیرترین کی نااہلی کے حوالے سے کیس میں تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وکلاءعدالت کے ساتھ مکمل تعاون کریں، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک کیاجائے ، پارٹی فنڈنگ کے معاملے پرکمیشن مقرر کرنا یا نہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے لیکن فیصلہ کرتے وقت الیکشن کمیشن کی پوزیشن کو بھی دیکھنا ہوگا پاکستان میں ٹیکس نہ دینے والا بچ اور دینے ولا پھنس جاتا ہے اس لئے ٹیکس دینے والوں کی تعداد کم ہے ،منگل کوچیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی نے ان کے موکل کی متفرق درخواستوں کے جواب نہیں دیئے، اس طرح عمران خان نے اپنے ٹی وی انٹرویوز پر مبنی درخواستوں کا بھی جواب نہیں دیاجس پر چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت نے اس بارے میں ہدایت کی تھی کہ عمران خان چاہیں تووہ جواب دے سکتے ہیں تاہم اس معاملے میں کچھ خلا موجود ہے اور عدالت نہیں چاہتی کہ کسی وجہ سے کیس کی سماعت میں رکاوٹ پیداہو ، سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے جواب پرپی ٹی آئی کی جانب سے جواب الجواب دینے میں تاخیر پر چیف جسٹس نے نا پسندید گی کااظہارکیا تو پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے معذرت کی کہ وہ جواب میں تاخیر پر معذرت خواہ ہیں۔ چیف جسٹس نے ان سے کہاکہ ججز اپنی چھٹیاں چھوڑ کر مقدمات کی سماعت کررہے ہیں، آپ کی جانب سے صرف معذرت کرنے سے کچھ نہیں بنے گا یہ دوطرفہ تعاون کی بات ہے اوراسی پرمعاملات چلتے ہیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply