اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بہت سے اعتراضات ہیں ، ہماری قیادت بہت مطمئن ہے کہ ہم اپنے آئینی و قانونی حق کے لیے لڑیں گے اور عدالت کے ہر فیصلے کو قبول کریں گے۔ منگل …
رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل کی ٹی وی چینل سے گفتگو
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بہت سے اعتراضات ہیں ، ہماری قیادت بہت مطمئن ہے کہ ہم اپنے آئینی و قانونی حق کے لیے لڑیں گے اور عدالت کے ہر فیصلے کو قبول کریں گے۔ منگل کو ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی بہت عجیب ماحول کے اندر بنی تھی اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی نے ہمارے ساتھ کوئی اچھا اور مناسب سلوک نہیں کیا اور اس پر ہم اپنے وکلاءسے مشاورت کے بعد عدالت عظمیٰ میں بھی جا چکے ہیں اور جے آئی ٹی کی تحقیقات کے طریقہ کار پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں اس وقت اپوزیشن کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے وزیراعظم محمد نواز شریف اور اس کی حکومت کو گرا دینا جس کے لیے وہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ملکی معیشت کے استحکام سے کوئی سروکار نہیں بلکہ وہ صرف حکومت کو گرانے کے لیے کوشاں ہیں۔








