عوام کو انکی دہلیز تک سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ (ن )کی اولین ترجیح ہے،سردار محمد یوسف

ایبٹ آباد۔ 19 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذایب آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جو بھی وعدے کیے وہ پورے ہو رہے ہیں،عوام کو انکی دہلیز تک سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ (ن )کی اولین ترجیح ہے۔ وہ وادی کاغان میں مہانڈری کے مقام پر نادرا آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں مسلم لیگ …

ایبٹ آباد۔ 19 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذایب آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جو بھی وعدے کیے وہ پورے ہو رہے ہیں،عوام کو انکی دہلیز تک سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ (ن )کی اولین ترجیح ہے۔ وہ وادی کاغان میں مہانڈری کے مقام پر نادرا آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر جنید قاسم سمیت مقامی نمائندوں اور عمائدین نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کیلئے ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے قیام سے ہزارہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے جس سے اب پشاور کے بجائے ہزارہ میں ہی ان کے مسائل حل ہونگے جبکہ ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایبٹ آباد میں پروٹیکٹر آفس کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی جو وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کی بدولت ممکن ہوا۔

وفاقی وزیر سردار یوسف نے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ کے عوام اور بالخصوص مسلم لیگ ن کے عوامی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز فراہم نہ کرنا عوام دشمنی کے مترادف ہے،سالوں سے صوبے پر حکمرانی کرنے والی حکومت ہزارہ ڈویژن کو میگا پراجیکٹ نہیں دے سکی۔وفاقی وزیر نے نادرا آفس کا بھی معائنہ کیا اور سٹاف سے ملاقات کر کے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔