صدر مملکت آصف علی زرداری کی انڈر-16 والی بال ٹیم کو ایشین چیمپئن شپ میں ایران کے خلاف فتح پر مبارکباد

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے انڈر-16 والی بال ٹیم کو ایشین چیمپئن شپ میں ایران کے خلاف فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے مہارت اور جذبے سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ہفتہ کو ایوانِ صدر پریس وِنگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ کامیابی ٹیم ورک، نظم و ضبط اور کوچز کی محنت کا …

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے انڈر-16 والی بال ٹیم کو ایشین چیمپئن شپ میں ایران کے خلاف فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے مہارت اور جذبے سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

ہفتہ کو ایوانِ صدر پریس وِنگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ کامیابی ٹیم ورک، نظم و ضبط اور کوچز کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے سے کامیابی کا سلسلہ جاری رکھے گی اور پاکستان کا نام روشن کرے گی۔