اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں سکیورٹی آپریشن میں 9 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر پولیس فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈی پی او محمد خالد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ محمد خالد جیسے نڈر افسران کی قیادت …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ہنگو میں 9 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر پولیس فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں سکیورٹی آپریشن میں 9 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر پولیس فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈی پی او محمد خالد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ محمد خالد جیسے نڈر افسران کی قیادت میں پولیس اور سکیورٹی فورسز مل کر ملک سے دہشتگردی کا مکمل سدباب کریں گی
،حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔








