نیدرلینڈزکے سائیکلسٹ تھامین آرینس مین نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چودہواں مرحلہ جیت لیا

پیرس۔20جولائی (اے پی پی):نیدرلینڈز کے سائیکل سوارتھامین آرینس مین نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 14وا ں مرحلہ جیت لیا۔ یہ تھامین آرینس مین کی ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے۔فرانس کے شمالی حصے کے ایک شہر للی سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا 112 ویں ایڈیشن جاری ہے ، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 23ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ …

پیرس۔20جولائی (اے پی پی):نیدرلینڈز کے سائیکل سوارتھامین آرینس مین نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 14وا ں مرحلہ جیت لیا۔ یہ تھامین آرینس مین کی ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے۔فرانس کے شمالی حصے کے ایک شہر للی سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا 112 ویں ایڈیشن جاری ہے ، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 23ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 14ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں پاؤ سے سپربیگنیرس تک کا 182.6 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھاجو پہاڑی رستے پر تھا۔25سالہ نیدرلینڈز کے سائیکل سوارتھامین آرینس مین نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 180.6 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے ، 53منٹ اور 35 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 26 سالہ سلوسینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے دوسری جبکہ ،28سالہ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس کا 12 واں مرحلہ جیتنے کے ساتھ ہی سلووینیاکے سائیکل سواراور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن تڈیج پوگاآر نے تیسری مرتبہ یلوجرسی حاصل کرلی ہے جس پر تاحال ان کا قبضہ برقرار ہے۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3338.8کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 232 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 27 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 26 سالہ سلوسینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔

مزید خبریں