جاپان کی ٹیم دفاعی چیمپئن چین کو ہرا کر ایف آئی بی اے ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

بیجنگ۔20جولائی (اے پی پی):جاپان کی ویمنز ٹیم ایف آئی بی اے ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔جاپان کی ٹیم نے ایف آئی بی اے ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن چین کو سخت مقابلے کے بعد 81 کے مقابلے میں 90 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ایف آئی بی اے ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ …

بیجنگ۔20جولائی (اے پی پی):جاپان کی ویمنز ٹیم ایف آئی بی اے ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔جاپان کی ٹیم نے ایف آئی بی اے ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن چین کو سخت مقابلے کے بعد 81 کے مقابلے میں 90 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ایف آئی بی اے ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ کے فائنل میچ میں جاپان کی ویمنز کو آسٹریلیا کی ویمنز باسکٹ بال ٹیم کا چیلنج درپیش ہوگا۔

جاپان کی کھلاڑی کوکورو تناکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 پوائنٹس،تجربہ کار یوکی میازاوا نے 18 پوائنٹس کا اضافہ کیا جبکہ نوریکا کونو نے 14 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ دفاعی چیمپئن چین کی جانب سے چین کے لیے یانگ شویو 19 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہیں ۔ ہان سو اور ژانگ زیو نے بالترتیب 18 اور 17 پوائنٹس حاصل کیے۔چین کے شینزین بے سپورٹس سینٹر، شینزین میں کھیلے گئے ایف آئی بی اے ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچ میں جاپان اور دفاعی چیمپئن چین کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں جاپان کی ویمنز باسکٹ بال ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن چین کی ویمنز باسکٹ بال ٹیم کو 81 کے مقابلے میں 90 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

جاپان کا ایف آئی بی اے ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ فائنل میں مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔اس سے قبل آسٹریلیا کی ویمنز باسکٹ بال ٹیم نے سائوتھ کوریا کو 73 کے مقابلے میں 86 باسکٹ پوائنٹس سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

مزید خبریں