واشنگٹن۔20جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی تو وہ اس پر دوبارہ بمباری کرے گا۔دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ فردو، نتانز اور اصفہان میں امریکی حملوں کا نشانہ بننے والی جوہری تنصیبات کو دوبارہ سروس میں لانے میں کئی سال لگیں گے ۔ …
امریکی صدر کی ایران کو جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی صورت میں پھر بمباری کی دھمکی

مزید خبریں
واشنگٹن۔20جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی تو وہ اس پر دوبارہ بمباری کرے گا۔دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ فردو، نتانز اور اصفہان میں امریکی حملوں کا نشانہ بننے والی جوہری تنصیبات کو دوبارہ سروس میں لانے میں کئی سال لگیں گے ۔
انہوں نے اس عز م کا اظہار کیا کہ ایران جو بھی نیوکلیئر سائٹس بنانے کی کوشش کر ے گا اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں امریکی صدر نے ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا کہ ایران میں مذکورہ تینوں مقامات پر جوہری تنصیبات کو امر یکا کی جانب سے 30 ہزار پائوند وزنی GBU-57 "بنکر بسٹر” بم گرا کر تباہ کر دیا گیا تھاجس کی وجہ سے اب ان تنصیبات کو دوبارہ سروس میں لانے میں برسوں لگیں گے ۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران اگر نئے سرے سے جوہری تنصیبات بنانا چاہتا ہے تو بہتر ہو گا کہ وہ ان مقامات پر دوبارہ تنصیبات بنانے کی بجائے نئے مقامات کا انتخاب کرے لیکن اس صورت میں بھی اسے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ان نئی تنصیبات کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا ۔قبل ازیں امریکی صدر ایران کے جوہری پروگرام کو "مکمل طور پر ختم” کر دینے کا دعویٰ کر چکے ہیں لیکن امریکی انٹیلی جنس کے ایک حالیہ جائزے میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حملے میں تین مقامات میں سے صرف دو میں زیر زمین سائٹ مکمل طور پر تباہ ہوئی تھی۔








