فرانسسکو کیبرال اور لوکاس میڈلر پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سوئس اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں داخل

برن۔20جولائی (اے پی پی):پرتگال کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے آسڑیا کے جوڑی دار لوکاس میڈلرپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔پرتگال کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے آسڑیا کے جوڑی دار لوکاس میڈلر نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں میزبان ٹینس کھلاڑی جیکب پال …

برن۔20جولائی (اے پی پی):پرتگال کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے آسڑیا کے جوڑی دار لوکاس میڈلرپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔پرتگال کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے آسڑیا کے جوڑی دار لوکاس میڈلر نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں میزبان ٹینس کھلاڑی جیکب پال اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ڈومینک سٹیفن سٹرکرپرمشتمل سوئٹزرلینڈ کی جوڑی کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

سوئٹزرلینڈ میں اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ گسٹاڈکے رائے ایمرسن ایرینا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں پرتگال کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے آسڑیا کے جوڑی دار لوکاس میڈلرپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ٹینس کھلاڑی جیکب پال اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ڈومینک سٹیفن سٹرکرپرمشتمل سوئٹزرلینڈ کی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 6-7(5-7)سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں