صدرِ مملکت کا مالاکنڈ آپریشن میں 3 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز اور لیویز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مالاکنڈ آپریشن میں 3 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز اور لیویز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم متحد ہے، دہشتگردی کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا ۔ ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان میں صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ ریاست دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے …

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مالاکنڈ آپریشن میں 3 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز اور لیویز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم متحد ہے، دہشتگردی کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا ۔

ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان میں صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ ریاست دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی ،فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔