راول ڈیم سپل ویز بند کر دیئے گئے

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):راول ڈیم کے سپل ویز ساڑھے 6 گھنٹے بعد بند کر دیئے گئے۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلسل بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح 1748 فٹ تک پہنچنے پر سپل ویز کھولے گئے،پانی کے اخراج کے بعد واٹر لیول1746 فٹ تک آگیا۔سپل ویز کھولنے سے قبل ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے پلوں، ندی نالوں پر موجود رہے۔اسسٹنٹ کمشنر …

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):راول ڈیم کے سپل ویز ساڑھے 6 گھنٹے بعد بند کر دیئے گئے۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلسل بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح 1748 فٹ تک پہنچنے پر سپل ویز کھولے گئے،پانی کے اخراج کے بعد واٹر لیول1746 فٹ تک آگیا۔سپل ویز کھولنے سے قبل ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے پلوں، ندی نالوں پر موجود رہے۔اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے پانی کے اخراج کے عمل کی نگرانی کی گئی۔