آزادجموں وکشمیر بار کونسل خطے میں آئین و قانون کی بالا دستی ، عوام کو سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لئے کردار ادا کرے ، صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر بار کونسل عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر صدر آزادکشمیر نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر بار کونسل آزادکشمیر میں آئین و قانون کی بالا دستی اور عوام کو سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے تاکہ ریاست …

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر بار کونسل عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر صدر آزادکشمیر نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر بار کونسل آزادکشمیر میں آئین و قانون کی بالا دستی اور عوام کو سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے تاکہ ریاست کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنایا جا سکے جس میں ہرآدمی کے لئے انصاف اور قانون کے تقاضے مساوی ہوں۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ وکلا کا تحریک آزادی کشمیر میں اہم رول رہا ہے لہذا وکلا جہاں ریاست میں قانون و انصاف کی بالا دستی کے لئے کام کریں وہاں پرمسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اُجاگر کرنے کے لئے بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔