پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں فاسٹ باؤلر سلمان مرزا کا بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو

ڈھاکہ۔20جولائی (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ قومی ٹیم کے تجربہ کار بیٹر فخر زمان نے سلمان مرزا کو ڈیبیو کیپ پہنائی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے سلمان مرزا کو خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سلمان مرزا کی …

ڈھاکہ۔20جولائی (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ قومی ٹیم کے تجربہ کار بیٹر فخر زمان نے سلمان مرزا کو ڈیبیو کیپ پہنائی۔

اس موقع پر کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے سلمان مرزا کو خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سلمان مرزا کی قومی ٹیم میں شمولیت کو باؤلنگ اٹیک میں تازہ دم توانائی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

سلمان مرزا نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں شاندار کارکردگی دکھا کر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی تھی اور اب انہیں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا ہے۔

مزید خبریں