برن۔21جولائی (اے پی پی):یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ میں جاری یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔دفاعی چیمپئن انگلینڈ،اٹلی، جرمنی اور سپین کی ویمنز ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کا سیمی فائنل رائونڈ 22 جولائی سے شروع ہوگا۔ یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کے میچز کا سلسلہ سوئٹزرلینڈ میں …
یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

مزید خبریں
برن۔21جولائی (اے پی پی):یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ میں جاری یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔دفاعی چیمپئن انگلینڈ،اٹلی، جرمنی اور سپین کی ویمنز ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کا سیمی فائنل رائونڈ 22 جولائی سے شروع ہوگا۔ یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کے میچز کا سلسلہ سوئٹزرلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا جس میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور اٹلی کی ویمنز ٹیمیں سٹیڈ ڈی جنیوا،جنیوا کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔پہلے سیمی فائنل میچ میں کروشیا ے تعلق رکھنے والی ایوانا مارٹینیچ میچ ریفری ہوں گی ۔یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ 23 جولائی کو جرمنی اور سپین کی ویمنز ٹیموں کے درمیان سٹیڈیون لیٹزگرنڈ، زیورخ میں کھیلا جائے گا۔ یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔








