سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ہرارے۔21جولائی (اے پی پی):سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری کامیابی اپنے نام کر لی۔اس فتح کے ساتھ ہی پروٹیز نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 …

ہرارے۔21جولائی (اے پی پی):سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری کامیابی اپنے نام کر لی۔اس فتح کے ساتھ ہی پروٹیز نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ برائن بینٹ 61 رنز اور ریان برل ناقابل شکست 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کوربن بوش نے دو جبکہ لنگی نگیڈی،ناندرے برگر اور نقبایومزی پیٹر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقا نے مطلوبہ ہدف 17.2اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ روبن ہرمن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز بنائے جبکہ کپتان راسی وین ڈیر ڈوسن نے ناقابل شکست 52 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

زمبابوے کے ٹینوٹینڈا ماپوسا نے دو جبکہ رچرڈ نگروا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پروٹیز ٹیم کے روبن ہرمن کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی پروٹیز سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پہنچ گئی ہے اور فائنل میں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 26 جولائی کوہرارے سپورٹس کلب ،ہرارے میں ہی ہوگا۔