لندن۔21جولائی (اے پی پی):انگلینڈ کے نمبر ون اور نامور ٹینس سٹار جیک الیگزینڈر ڈریپر نے فٹنس مسائل سے چھٹکارہ پانے کے بعد رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرلی ۔23 سالہ جیک الیگزینڈر ڈریپر بازو کی چوٹ کے باعث ٹورنٹو اور سنسناٹی میں ہونے والے آئندہ ٹورنامنٹس سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ان کے علاوہ اٹلی کے ٹاپ …
جیک الیگزینڈر ڈریپر رواں سال کے چوتھے اور آخری میگا ایونٹ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے

مزید خبریں
لندن۔21جولائی (اے پی پی):انگلینڈ کے نمبر ون اور نامور ٹینس سٹار جیک الیگزینڈر ڈریپر نے فٹنس مسائل سے چھٹکارہ پانے کے بعد رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرلی ۔23 سالہ جیک الیگزینڈر ڈریپر بازو کی چوٹ کے باعث ٹورنٹو اور سنسناٹی میں ہونے والے آئندہ ٹورنامنٹس سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ان کے علاوہ اٹلی کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ بھی یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2025 سے قبل ٹورنٹو ٹورنامنٹ سے دستبردار ی اختیارکر لی ہے۔
23 سالہ برطانوی ٹینس سٹار جیک الیگزینڈرڈریپر آئندہ ماہ 24 اگست سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن میں واپسی کو ہدف بنا لیا ہے۔2024 میں یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے جیک الیگزینڈر ڈریپر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ومبلڈن کے بعد میرے بائیں بازو میں چوٹ آئی ہے جو سنگین نوعیت کی نہیں لیکن مجھے بحالی صحت کے لئے کچھ آرام کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ یقینی بنانا ہے کہ باقی سیزن میں مکمل طور پر ٹھیک ہو جائوں ۔
کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 26 جولائی سے شروع ہو رہا ہے جبکہ سنسناٹی اوپن 4 اگست سے شروع ہو گا۔جیک ڈریپر انگلینڈ میں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں کروشین حریف کھلاڑی مارین کلک کے ہاتھوںشکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔جیک ڈریپر کینیڈین اوپن سے دستبردار ہونے والا واحد بڑا نام نہیں ہے، ومبلڈن اوپن چیمپئن اٹلی کے ٹاپ سیڈڈ جنیک سنر اور 24 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ کینیڈین اوپن میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔








