اسلام آباد ۔ 12جولائی (اے پی پی) قومی خواتین ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کےلئے 16 جولائی کو تاجکستان روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق فیڈ کپ 18 سے 22 جولائی تک تاجکستان میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں تین کھلاڑی اور ایک آفیشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے کھلاڑیوں میں سارہ محبوب خان ‘ معین آفتاب اور اوشنہ سہیل جبکہ آفیشل میں انعام الحق بطور نان …
قومی خواتین ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کےلئے 16 جولائی کو تاجکستان روانہ ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12جولائی (اے پی پی) قومی خواتین ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کےلئے 16 جولائی کو تاجکستان روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق فیڈ کپ 18 سے 22 جولائی تک تاجکستان میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں تین کھلاڑی اور ایک آفیشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے کھلاڑیوں میں سارہ محبوب خان ‘ معین آفتاب اور اوشنہ سہیل جبکہ آفیشل میں انعام الحق بطور نان پلائنگ کیپٹن ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور انہیں انعام الحق جدید اور اعلیٰ معیار کے مطابق تربیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کےلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور ان سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔








