جمیکا۔22جولائی (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (بدھ کو )سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی …
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ (بدھ کو )کھیلا جائے گا

مزید خبریں
جمیکا۔22جولائی (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (بدھ کو )سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جا چکی ہے جس میں مہمان آسٹریلوی ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔
ٹی ٹونٹی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جو آسٹریلوی ٹیم نے 3 وکٹوں سے جیت لیا تھایوں مہمان کینگروز ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 جولائی کو جمیکا،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 26 جولائی کو سینٹ کٹس ،چوتھاٹی ٹونٹی میچ 27 جولائی کو سینٹ کٹس جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 جولائی کو سینٹ کٹس کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔








