جدہ ۔ 13 جولائی (اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ملاقات کی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا ہے اور ان کے فروغ پر بات چیت کی ۔شہزادہ محمد اور ریکس ٹلرسن نے مشرق وسطیٰ میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور انتہا …
سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر بات چیت

مزید خبریں
جدہ ۔ 13 جولائی (اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ملاقات کی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا ہے اور ان کے فروغ پر بات چیت کی ۔شہزادہ محمد اور ریکس ٹلرسن نے مشرق وسطیٰ میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیا ل کیا ہے۔ملاقات میں امریکا میں متعیّن سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر بھی موجود تھے۔








