آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی

کنگسٹن۔23جولائی (اے پی پی):آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلوی بیٹرز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیئے گئے 173 رنز کے ہدف کو جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے صرف سولہویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جوش انگلس نے 78 رنز کی …

کنگسٹن۔23جولائی (اے پی پی):آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلوی بیٹرز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیئے گئے 173 رنز کے ہدف کو جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے صرف سولہویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

جوش انگلس نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور مرد میدان قرار پائے۔ گزشتہ روز سبائنا پارک، کنگسٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ برینڈن کنگ نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اینڈرے رسل 36 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے تین جبکہ گلین میکسویل اور نیتھن ایلس نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 15.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جوش انگلس نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

کیمرون گرین نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور 32 گیندوں پر ناقابل شکست 56 رنز بنائے۔ دونوں بیٹرز کے درمیان 131 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ واضح رہے کہ سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ 26 جولائی کو کھیلا جائے گا جہاں ویسٹ انڈیز کو سیریز میں واپسی کے لیے فتح درکار ہو گی۔

مزید خبریں