اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے سابق صدر میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ میاں محمد اظہر طویل علالت کے بعد 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ میاں محمد اظہر نے 1990 سے 2003 تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سید محسن …
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا سابق صدر میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے سابق صدر میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ میاں محمد اظہر طویل علالت کے بعد 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ میاں محمد اظہر نے 1990 سے 2003 تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
اس موقع پر صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سید محسن گیلانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد اظہر پاکستان میں فٹ بال کے سچے سرپرست تھے، ان کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ قائم مقام جنرل سیکرٹری محمد شاہد نیاز کھوکھر نے کہا کہ ان کی پاکستان فٹ بال فیڈریشن اور فٹ بال کے کھیل کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وہ فٹ بال کے لئے ایک رہنمائی کرنے والی شخصیت تھے۔








