ریاض ۔24جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خودکار گاڑیوں کے تجرباتی مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز انجینئرصالح الجاسر نے خود کار گاڑیوں کے پہلے تجرباتی مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق خود کار ڈرائیونگ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مصنوعی ذہانت پرمبنی ہائیدار ٹرانسپورٹیشن ذرائع کوفروغ دینے کی جانب …
سعودی عرب میں خودکار گاڑیوں کے تجرباتی مرحلے کا آغاز

مزید خبریں
ریاض ۔24جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خودکار گاڑیوں کے تجرباتی مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز انجینئرصالح الجاسر نے خود کار گاڑیوں کے پہلے تجرباتی مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق خود کار ڈرائیونگ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مصنوعی ذہانت پرمبنی ہائیدار ٹرانسپورٹیشن ذرائع کوفروغ دینے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
خود کارڈرائیونگ کا تجرباتی مرحلے میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ریاض شہر کے بعض اہم مقامات کا انتخاب کیا گیا۔ خود کار ڈرائیونگ کے تجرباتی مراحل کے دوران ہر گاڑی میں ایک سکیورٹی آفیسر ہوگا تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری مداخلت کی جا سکے۔سعودی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا ’ہمارے پیش نظر سب سے اہم امر پائیدار سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے جس کےلیے ٹھوس بنیادوں پر کام جاری ہے۔








