سعودی عرب میں پہلی آرٹس اینڈ کلچر اکیڈمی کا آغاز

ریاض۔24جولائی (اے پی پی):سعودی وزارت ثقافت نے وزارت تعلیم کے تعاون سے مملکت میں ’’آرٹس اینڈ کلچر اکیڈمی‘‘ کا آغاز کیا ہے جو مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا سرکاری سکول ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت ثقافت نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد باصلاحیت سعودی نوجوانوں کی شناخت اور ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ اکیڈمی اپنے پہلے تعلیمی سال26۔2025 کے دوران ریاض اور جدہ …

ریاض۔24جولائی (اے پی پی):سعودی وزارت ثقافت نے وزارت تعلیم کے تعاون سے مملکت میں ’’آرٹس اینڈ کلچر اکیڈمی‘‘ کا آغاز کیا ہے جو مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا سرکاری سکول ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت ثقافت نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد باصلاحیت سعودی نوجوانوں کی شناخت اور ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔

اکیڈمی اپنے پہلے تعلیمی سال26۔2025 کے دوران ریاض اور جدہ میں داخلے دے گی۔ ریاض کے النخیل ڈسٹرکٹ میں لڑکوں اور جدہ کے الشراع ڈسٹرکٹ میں لڑکیوں کے لیے سکول قائم ہوگا۔ پہلے مرحلے میں پرائمری (فورتھ گریڈ) اور انٹرمیڈیٹ (فرسٹ گریڈ) کے باصلاحیت طلبہ کو داخلے دیئےجائیں گے۔ اکیڈمی میں وزارت تعلیم کے منظور شدہ نصاب کے ساتھ ثقافت و فنون کے خصوصی پروگراموں کو یکجا کیا گیا ہے جو طلبہ کو متوازن اور تخلیقی تعلیمی ماحول فراہم کریں گے۔

ابتدائی طور پر ثقافتی پروگراموں میں ڈرائنگ، تھیٹر، اداکاری، موسیقی اور گلوکاری شامل ہوں گے۔ منصوبے کو مملکت کے تمام ایجوکیشن لیول اورعلاقوں تک پھیلایا جائے گا۔ سکول کے دن کو2 سیشنز میں تقسیم کیا گیا ہے، مارننگ میں پہلا سیشن اکیڈمک ورک کےلیے ہے جبکہ دوپہر کو دوسرا سیشن ثقافتی سرگرمیوں کےلیے مختص ہوگا۔ داخلے کے لیے تین مراحل ہیں، ان میں آن لائن رجسٹریشن، کارکردگی کا جائزہ اور انٹرویو شامل ہے۔ کامیاب امیدواروں کو نشستوں کی دستیابی کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا۔

مزید خبریں