اٹلی کے سائیکلسٹ جوناتھن میلان نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا

پیرس۔24جولائی (اے پی پی):اٹلی کے سائیکل سوار جوناتھن میلان نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا۔ فرانس کے شمالی حصے کے ایک شہر للی سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 112 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 23ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 17ویں مرحلے میں سائیکل …

پیرس۔24جولائی (اے پی پی):اٹلی کے سائیکل سوار جوناتھن میلان نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا۔ فرانس کے شمالی حصے کے ایک شہر للی سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 112 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 23ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 17ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں بولین سے ویلنس تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو سیدھے رستے پر 160.4 کلو میٹر پر محیط تھا ۔

24سالہ اٹلی کے سائیکل سوار جوناتھن میلان نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 160.4 کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 25منٹ اور 30 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔27 بیلجیم کے سائیکل سوار جورڈی میس نے 17ویں رائونڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 22سالہ ڈنمارک سائیکل سوار ٹوبیاس لنڈ اینڈریسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ریس کا 12 واں مرحلہ جیتنے کے ساتھ ہی سلووینیاکے سائیکل سواراور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن تڈیج پوگاآر نے تیسری مرتبہ یلوجرسی حاصل کرلی ہے جس پر تاحال ان کا قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3338.8کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 232 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 27 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 26 سالہ سلوسینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔

مزید خبریں