یورپی یونین میں 2024 کے دوران وی اے ٹی ریونیو کی مد میں 33 ارب یورو سے زائد کی وصولی

برسلز۔24جولائی (اے پی پی):یورپی یونین میں 2024 کے دوران وی اے ٹی ریونیو کی مد میں 33 ارب یورو سے زائد کی وصولی ہوئی۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک کی جانب سے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے دوران ای-کامرس وی اے ٹی نظام کے تحت 33 ارب یورو سے زائد ریونیو حاصل ہوا جو اس بات کا ثبوت ہے …

برسلز۔24جولائی (اے پی پی):یورپی یونین میں 2024 کے دوران وی اے ٹی ریونیو کی مد میں 33 ارب یورو سے زائد کی وصولی ہوئی۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک کی جانب سے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے دوران ای-کامرس وی اے ٹی نظام کے تحت 33 ارب یورو سے زائد ریونیو حاصل ہوا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ 2021 کی اصلاحات نے ٹیکس ادائیگی کو آسان بنانے، کاروبارکی معاونت اور منصفانہ ٹیکس نظام کو فروغ دینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ون اسٹاپ شاپ (او ایس ایس ) اور امپورٹ ون اسٹاپ شاپ کے ذریعے کاروبار صرف ایک رکن ریاست میں رجسٹریشن کے بعد یورپی یونین کے اندر سرحد پار اشیاء اور خدمات کی فروخت اور کم مالیت کی درآمدات پر وی اے ٹی کا اعلان اور ادائیگی کر سکتے ہیں۔ اعداد و شمار اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ کاروبار ان آسانیوں سے مکمل فائدہ اٹھا رہے ہیں جس سے نہ صرف انتظامی پیچیدگیاں کم ہو رہی ہیں بلکہ ٹیکس وصولی بھی یقینی بن رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق یونین او ایس ایس کے ذریعے 24 ارب یورو ،نان یونین او ایس ایس کے ذریعے 2.8 ارب یورو اور امپورٹ او ایس ایس سے 6.3 ارب یورو وی ات ٹی ریونیو حاصل کیا گیا،یہ مجموعی اعداد و شمار 2023 کے مقابلے میں وی اے ٹی ریونیو میں 26 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ نتائج اس بات کی واضح دلیل ہیں کہ یورپی یونین کے وی اے ٹی نظام کی اصلاحات نے نہ صرف ٹیکس نظام کو بہتر بنایا بلکہ بین الاقوامی ای-کامرس کو آسان بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔